
ٹی ٹوئنٹی ورلڈٖکپ: ہر پاکستانی کھلاڑی کو آئی سی سی سے کتنی رقم ملے گی؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کے بعد پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 1 کروڑ روپے سے زائد رقم ملے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے ہاتھوں فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹیم کو تقریباً 1 ملین ڈالر یعنی 22 کروڑ پاکستانی روپے ملیں گے۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جب کہ پاکستان کو سپر 12 مرحلے میں تینوں فتوحات پر 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملیں گے۔
یہ رقم تمام کھلاڑیوں میں مساوی طور پر تقسیم ہوگی جب کہ رقم کا ایک حصہ ٹیم مینجمنٹ کو دیا جائے گا، جیسا کہ فخر زمان نے بھی ایک میچ میں حصہ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کس ٹیم کو کتنے پیسے ملیں گے؟
لہذا رقم کے 17 حصہ ہوں گے جس میں 16 حصے کھلاڑیوں اور ایک حصہ اسپورٹ ممبر کے لیے ہوگا۔
اندازے کے مطابق ہر کھلاڑی کو تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے جب کہ محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو بغیر کوئی میچ کھیلے معاضہ ملے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے دوران ہر کھلاڑی کو 125 آسٹریلوی ڈالر (83 امریکی ڈالر) کا یومیہ الاؤنس دیا جب کہ پی سی بی نے 31 امریکی ڈالر کا اضافہ کرتے ہوئے ہر کھلاڑی کو 114 امریکی ڈالر کا یومیہ الاؤنس دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News