
کیا فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنا جائز ہے؟
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کو ناجائز کہنے والوں کو جواب دیتے ہوئے مصری دارالافتا کے فتاویٰ کے سیکرٹری خالد عمران نے فٹ بال کو مفید قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری دارالافتا کے فتاویٰ کے سیکرٹری خالد عمران نے فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کو ناجائز کہنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فٹبال ممنوع نہیں بلکہ مفید ہے۔
انہوں نے کہا کہ فٹ بال ایک کھیل ہے جو جسم اور دماغ کو مضبوط کرتا ہے جب کہ یہ کھیل دوسری ثقافتوں کو جاننے میں اہم کردار بھی ادا کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی زندگی کے کسی شعبے میں کامیاب ہونا چاہتا ہے تو وہ کامیاب لوگوں کی کہانیاں ضرور دیکھے جس سے ان کے مذہب پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ بنا فلسطین کی آواز، اسرائیلی میڈیا کو عربوں نے لتاڑ دیا
قبل ازیں مصر کے ایک دارالافتا کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ورلڈ کپ کے میچز دیکھنا وقت اور پیسے کا ضیاع کرتا ہے جس کے باعث یہ ناجائز ہے۔
فتوے میں کہا گیا تھا کہ میچ دیکھنا نامہ اعمال کو خراب ، تصورات کو خلط ملط کرتا ہے اور لوگوں کو اپنی نفع کی چیزوں میں مشغول ہونے سے پھیرتا ہے۔
فتوے میں مزید کہا گیا تھا کہ وقت ایک مسلمان کا سرمایہ ہے، وقت اور گھنٹوں کو ضائع کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News