
پی ایس ایل 8؛ ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمادگی کا اظہار
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی ڈرافٹنگ میں 433 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کے مطابق پاکستانی کرکٹ کے میگا ایونٹ کی ڈرافٹنگ کے لیے کئی نامور غیر ملکی کھلاڑیوں نے آمادگی ظاہر کی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ان کھلاڑیوں میں بنگلادیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور ایلکس ہیلز، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیائے کرکٹ کے بڑے نام پی ایس ایل کا حصہ بن گئے
علاوہ ازیں سری لنکا کے وینندو ہسا رنگا، افغانستان کے راشد خان اور مجیب الرحمان نے بھی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں اسکاٹ لینڈ کے 10، نیدر لینڈز کے 15، کینیڈا کے 10 اور متحدہ عرب امارات کے 25 کھلاڑی شامل ہوں گے۔
انتظامیہ کے مطابق آسٹریلیا کے 14، بنگلادیش کے 28، انگلینڈ کے 139، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، آئرلینڈ کے 9، افغانستان کے 43، ویسٹ انڈیز کے 38، زمبابوے کے 11 اور سری لنکا کے 60 کھلاڑی میگا ایونٹ کی ڈرافٹنگ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن اگلے سال فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا جب کہ پی ایس ایل 8 کے لیے 17 میچز کا فیصلہ ایک خصوصی شماریاتی ٹول کے ذریعے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News