انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کولہے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
مارک ووڈ کو ابوظہبی میں گزشتہ ہفتے کے تربیتی کیمپ میں بھی آرام دیا گیا تھا۔
ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے تصدیق کی ہے کہ 32 سالہ فاسٹ بولر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
AdvertisementMark Wood is ruled out of the first Test against Pakistan in Rawalpindi ❌ pic.twitter.com/EQhNqqFAnU
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 28, 2022
مارک ووڈ
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
