
فخر زمان کی فٹنس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کی فٹنس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر فخر زمان کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ری ہیب پروگرام جاری ہے۔
فخر زمان نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: شان شاہد کی فخر زمان پر سخت تنقید، سوشل میڈیا صارف نے اداکار کو منہ توڑ جواب دے دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان اب پہلے سے خاصہ بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ان کا ری ہیب پروگرام تین ہفتے مزید جاری رہے گا۔
فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو ئے تھے جس کے بعد انہوں نے ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں گھٹنے کے ری ہیب میں حصہ لیا تھا۔
مزید پڑھیں: فخر زمان کا کمزور دل افراد کو میچ نہ دیکھنے کا مشورہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی تکلیف کے ساتھ کولہے کی تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ کولہے کی تکلیف کاعلاج کرانے کے بعد فخر زمان نے ری ہیب کا آغاز کیا۔
Kuch videos missing ha 😀😀
Wu ma laga dun? @ArshadIqbal32 https://t.co/kmnnaL0jsg— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) December 12, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News