
فرانس کی وہ غلطیاں جس کا فائدہ فائنل میں ارجنٹینا کو ہوسکتا ہے
فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ 18 دسمبر کو قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جس میں اب صرف فائنل اور تیسرے نمبر کی ٹیم کے لیے مقابلہ ہونا باقی ہیں۔
بائیسویں فیفا ورلڈ کپ کا فاتح کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ 18 دسمبر کو ہوجائے گا جس کے لیے دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ارجنٹینا سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر پہنچا ہے جب کہ فرانس نے سیمی فائنل میں مراکش کی ٹیم کو شکست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
بتاتے چلیں کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے 3 ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا گیا تھا جس میں فرانس، ارجنٹینا اور برازیل کی ٹیمیں شامل تھیں۔
تاہم ان میں سے دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کرچکی ہیں جن میں سے صرف ایک کے ہی حصے میں فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل آئے گا۔
فرانس کی ٹیم ایک اچھا فارورڈ، ایک ریکارڈ ساز کوچ اور ایک ایسی نسل رکھتی ہے جو مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ کھیلنے جارہی ہے۔
اس ورلڈ کپ میں کائلیان ایم باپے پانچ گول کر کے لیونیل میسی کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔ علاوہ ازیں فرانس کے اولیور گیروڈ چار جب کہ انٹوئن گریزمین تین گول کرچکے ہیں۔
ایسی فاروڈ لائن کو روک کر رکھنا ارجنٹائن کے لیے ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوگا اور یہی کھلاڑی فرانس کے لیے فائنل میں سب سے اہم کردار بھی ادا کریں گے۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے فرانس کی ٹیم میں ایسی کمزوریاں بھی موجود ہیں جو فائنل میں ارجنٹائن کو جیت کے لیے فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔
ورلڈ کپ میں فرانس کی ٹیم کے خلاف سوائے مراکش کے ہر ٹیم نے گول اسکور کیا ہے جب کہ پولینڈ، تیونس، ڈنمارک اور آسٹریلیا سمیت انگلینڈ کی ٹیم فرانس کے گول کیپر لورس کو مات دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
وہی اگر ارجنٹائن کی بات کریں تو پچھلے تین میچز میں انہوں نے ایک بھی گول اسکور نہیں ہونے دیا ہے جب کہ فائنل میں یہ ایک اہم نکتہ ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2022 شائقین کی حاضری کا عالمی ریکارڈ
فرانس کی ٹیم میں دوسری بڑی کمزوری ایک ناتجربہ کار مڈفیلڈر کا ہونا ہے جب کہ 2018 کی فاتح ٹیم کی جیت کا سہرا کافی حد تک ایک مضبوط مڈ فیلڈر کے سر تھا جس کی اس مرتبہ کمی محسوس ہوسکتی ہے۔
اگر ارجنٹائن کی ٹیم فرانس کو ایک اور ورلڈ کپ اٹھانے سے روکنا چاہتی ہے تو یہ وہ کمزوریاں ہیں جس کا فائدہ ارجنٹائن اٹھاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News