
بابر اعظم کا بورڈ کے خلاف احتجاج، راشد لطیف کا تحقیقات کا مطالبہ
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کی صبح میدان میں نہیں اترے تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بابر اعظم ہفتے کی رات سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کھانے کے لیے باہر جانے سے روکنے پر ناراض ہوگئے تھے۔
جس کے بعد بابر اعظم احتجاجاً انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کی صبح میدان میں نہیں اترے تھے جب کہ ان کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے قومی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی۔
تاہم پی سی بی نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جب کہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی طبعیت ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے وہ میدان میں نہیں اترے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹرز نے ہفتے کی رات کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کا منصوبہ بنایا تھا جب کہ طریقہ کار کے مطابق انہیں سیکیورٹی حکام کو پہلے سے آگاہ کرنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
جب کھلاڑی گاڑیوں میں بیٹھے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔ اس موقع پر بابر اعظم کی ایک افسر سے تلخ کلامی بھی ہوئی جب کہ انہوں نے اعلیٰ حکام سے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد کھلاڑی تنگ آکر اپنے کمروں میں چلے گئے۔
اس پورے واقعے کی سابق کپتان راشد لطیف نے مقامی نیوز چینل پر تصدیق کی ہے جب کہ انہوں نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوالات ضرور ہونے چاہیے لیکن وجہ نہیں بتائی گئی، اس پورے معاملے میں جس کی غلطی ہو چیئرمین پی سی بی کو اس کا جائزہ لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کسی نئے کو تعینات کیا گیا ہے لیکن اسے آگاہ کرنا ہوگا کہ وہ ٹیم کی دیکھ بھال کے لیے یہاں آئے ہیں، کھلاڑیوں کو پریشان کرنے کے لیے نہیں۔
راشد لطیف کہتے ہیں بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان ہیں لہذا اس معاملے پر غور کیا جانا چاہیے، میرے خیال میں بابر نے بطور احتجاج گراؤنڈ میں قدم رکھنے سے انکار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان احتجاج کررہے ہیں لہذا ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ایسا نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News