کولمبو میں جاری لنکا پریمئیر لیگ کے دوران ایک فیلڈر نے شاندار کیچ لیا مگر اس کے عیوض انہیں اپنے چار دانتوں سے محروم ہونا پڑا۔
تٖفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سری لنکا کے آل راؤنڈر چمیکا کرونارتنے کے ساتھ ہوا، لنکا پریمئیر لیگ میں کینیڈی فالکنز اور گال گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونے والے اس میچ میں آل راؤنڈر نے چوٹ لگنے کے باوجود انتہائی شاندار کیچ تھاما۔
اس افسوسناک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیچ انتہائی مشکل تھا اور گیند پہلے چمیکا کرونارتنے کے منہ سے ٹکرائی جس سے ان کے دانت ٹوٹ گئے۔
بلے باز کو آؤٹ کرنے کے لیے گیند منہ پر لگنے کے بعد حوصلہ مند کرکٹر نے اسے تھام لیا لیکن اس کے منہ سے خون بہنے لگا۔
اس دوران دو مزید کھلاڑی بھی چمیکا کے قریب پہنچ چکے تھے اور وہ بہترین کیچ لینے پر چمیکا کو مبارکباد دے رہے تھے، مگر انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس کیچ نے چمیکا کے چار دانت توڑ دیئے ہیں۔
کھلاڑی چمیکا کے منہ سے نکلنے والے خون کی وجہ پریشان ہو گئے، لیکن چمیکا نے کمال بہادری کے ساتھ سب کو ہاتھ کے اشارے سے کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔
چمیکا کرونارتنے نے انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی، جس میں اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے 4 دانت ضائع ہو گئے ہیں اور چوٹ کی وجہ سے انہیں 30 ٹانکے لگنے پڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
