
نجم سیٹھی کے دوبارہ چیئرمین پی سی بی بننے کی راہ ہموار
سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے دوبارہ چیئرمین بننےکی راہ ہموار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دوست نجم سیٹھی کو اقتدار میں لانے کے لیے پی سی بی کے آئین کو ہی معطل کردیا۔
وزیر اعظم نےکرکٹ بورڈ کا 2019 کا آئین معطل کرکے 2014 کا آئین بحال کردیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم ہوں گے ۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی، وزیر اعظم بے اختیار
شہباز شریف نے پی سی بی کی چودہ رکنی مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ کمیٹی بورڈ کے معاملات چلانے میں با اختیار ہوگی ۔
ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور نئے چیئرمین کا تقرر 120 روز میں کیا جائے گا۔ بورڈ آف گورننگ کے نئے ارکان کا تقرر بھی کمیٹی ہی کرے گی۔
مینجمنٹ کمیٹی میں شاہد آفریدی، شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثناءمیر، ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے ناخوش
واضح رہے کہ رمیز راجہ کے دور میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 اور ایشیا کپ2022 کا فائنل کھیلا جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
رمیز راجہ کے دور میں 24 سال بعد آسٹریلیا، 17 برس بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا۔
رمیز راجہ نے 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو دلوائی۔دو ہفتے قبل وزیر اعظم نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو عشائیہ دیا جہاں رمیز راجہ کی تعریف کی۔
رمیز راجہ پی سی بی آئین کے تحت 3 سال کے لیے چیئرمین بنائے گئے تھے لیکن نجم سیٹھی نے ٹوئیٹ کرکے رمیز راجہ کے اقتدار کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
The cricket regime headed by Ramiz Raja @iramizraja is no more. The 2014 PCB constitution stands restored. The Management Committee will work tirelessly to revive first class cricket. Thousands of cricketers will be employed again. The famine in cricket will come to an end.
— Najam Sethi (@najamsethi) December 21, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News