یاسر شاہ، میر حمزہ اور حسن علی کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا امکان
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ردوبدل کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق انگلینڈسے عبرتناک شکست کے بعد اب نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں تجربہ کار بولرز یاسر شاہ، حسن علی اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی فتح، پاکستان ہوم ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ وائٹ واش
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی، میر حمزہ اور یاسر شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے جبکہ نوجوان بلے باز محمد حریرہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق آج لاہور پہنچیں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 23 اور24 دسمبر کو کراچی میں رپورٹ کریں گے۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 25 دسمبر سے کراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا ٹیسٹ 26 تا 30 دسمبر تک کراچی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 10 سے 14 جنوری تک کراچی میں ون ڈے سیریز بھی شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
