
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 26 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ اسکواڈ آکلینڈ سے روانہ ہوگیا ہے۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جب کہ پی سی بی نے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
پہلا ٹیسٹ
ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے میچ ریفری کے فرائض جاوید ملک انجام دیں گے۔
کراچی ٹیسٹ میں ایلکس وارف اور علیم ڈار آن فیلڈ امپائر ہوں گے جب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
دوسرا ٹیسٹ
دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری کے دوران ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں میچ ریفری ڈیوڈ بون ہوں گے، ایلکس وارف اور علیم ڈار آن فیلڈ امپائر جب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
ون ڈے سیریز
ون ڈے سیریز میں شامل تینوں میچز کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جائیں گے جس کا پہلا میچ 10 جنوری، دوسرا 12 جنوری اور تیسرا 14 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
پہلا ون ڈے
پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائرکے فرائض انجام دیں گے جب کہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
دوسرا ون ڈے
دوسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔
تیسرا ون ڈے
تیسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News