
فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے جب کہ فائنل میں پہنچنے والی ایک ٹیم بھی فائنل ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز فیفا ورلڈ کپ میں پہلا سیمی فائنل میچ ارجنٹینا اور کروشیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں ارجنٹینا نے 3 گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
دوسرا سیمی فائنل میچ آج فرانس اور مراکش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں ارجنٹینا کے مدمقابل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کی غیر قانونی لائیو اسٹریمنگ کے الزام میں 50 سے زائد ویب سائٹس بند
کیا آپ کو معلوم ہے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جیتنے اور رنر اپ رہنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
فٹ بال کی کوریج کرنے والی غیر ملکی ویب سائٹ ’گول‘ کے مطابق فائنل جیتنے والی ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔
اسی طرح فائنل میں رنر اپ رہنے والی ٹیم کو 3 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے جب کہ تیسرے نمبر کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2022 شائقین کی حاضری کا عالمی ریکارڈ
ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو بھی 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ایک بڑی انعامی رقم ملے گی جب کہ کوارٹر فائنل کھیلنے والی ہر ٹیم کو 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔
راؤنڈ آف 16 کھیلنے والی ٹیموں کو 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جب کہ ورلڈ کپ کھیلنے والی ہر ٹیم کو 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News