Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

Now Reading:

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا
شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

پاکستان کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 12 ہزار بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹر شعیب ملک نے یہ کارنامہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں جافنا کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے انجام دیا جب کہ انہوں نے کولمبو اسٹارز کے خلاف اپنی 35 رنز کی اننگز کی بدولت یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1602366586987462661?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1602366586987462661%7Ctwgr%5Ec65a5e6ea4b2c8b036464d7d576a25ec54473a93%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fshoaib-malik-bags-another-t20-milestone

اس سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 12 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں، شعیب ملک نے یہ سنگ میل اپنے 485 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شعیب ملک 2005 سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں جب کہ ان کی قیادت میں سیالکوٹ اسٹالینز ایک طاقتور ٹیم ثابت ہوئی تھی جس نے کئی نیشل لیگز کے فائنل جیتے ہیں۔

علاوہ ازیں شعیب ملک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، انگلینڈ کی ٹی 20 بلاسٹ اور گلوبل ٹی 20 لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔

Advertisement

شعیب ملک نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کی تھی جب کہ وہ 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

Advertisement

بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے 124 میچز میں 2435 رنز بنائے ہیں اور 28 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

خیال رہے کہ شعیب ملک کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر