Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ؛ 14 ٹیموں نے راؤنڈ آف 16 تک رسائی حاصل کرلی

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ؛ 14 ٹیموں نے راؤنڈ آف 16 تک رسائی حاصل کرلی
فیفا ورلڈ کپ؛ 14 ٹیموں نے راؤنڈ آف 16 تک رسائی حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ؛ 14 ٹیموں نے راؤنڈ آف 16 تک رسائی حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ میں ایک کے بعد ایک اپ سیٹ جاری ہیں جب کہ اب تک ہونے والے میچز کی بنیاد پر راؤنڈ آف 16 (پری کوارٹر فائنل) تک 14 ٹیموں نے رسائی حاصل کرلی ہے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ اپنے پہلے راؤنڈ کے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے جب کہ پہلے راؤنڈ میں اب تک کہ ہونے والے میچز کی بنیاد پر 14 ٹیموں نے راؤنڈ آف 16 تک رسائی حاصل کی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی فیفا ورلڈ کپ میں ایک کے بعد ایک اپ سیٹ جاری ہیں، جرمنی اور بیلجیئم جیسی بڑی ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ، بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر دو بیلجیئم ایونٹ سے باہر

راؤنڈ آف 16 میں پہنچنے والی ٹیموں میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال اور لیونل میسی کی ارجنٹینا بھی شامل ہیں۔

علاوی ازیں نیدرلینڈز، فرانس، انگلینڈ، برازیل، امریکہ، پولینڈ، آسٹریلیا، کروشیا، مراکش، سینیگال، اسپین اورجاپان نے بھی پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

راؤنڈ آف 16 میں اب بھی مزید 2 ٹیموں نے کوالیفائی کرنا ہے جن کا فیصلہ کل ہونے والے میچز کے بعد ہوجائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں راؤنڈ آف 16 کے میچز کا آغاز بھی کل سے ہی ہوگا جس کا پہلا میچ نیدر لینڈز اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ پری کوارٹر فائنل کے میچز 7 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

Advertisement

راؤنڈ آف 16 کے بعد کوارٹر فائنل کا مرحلہ آئے گا جس میں 8 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی جب کہ کوارٹر فائنل کے میچز 9 دسمبر سے 11 دسمبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔

اسی طرح سیمی فائنل کے میچز 14 سے 17 دسمبر کے دوران ہوں گے جب کہ فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر