
فیفا ورلڈکپ قطر میں آج آخری دو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔
فیفا ورلڈکپ قطر کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پرتگال اور مراکش جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔
مراکش اورپرتگال پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے جبکہ فرانس اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے سیمی فائنل میں رسائی کی کوشش کے لیے میدان میں اتریں گی۔
https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1601434028283809792?cxt=HHwWgMCisfLwt7ksAAAA
سوئٹزرلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے والے پرتگالی اسٹار راموس تباہی مچائیں گے یا فیورٹ اسپین کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے والی ٹیم مراکش کے اشرف حکیمی اپنا جادو چلائیں گے، شائقین فٹ بال کو زبردست مقابلے کی توقع ہے۔
دوسرے میچ میں انگلینڈ اور فرانس 40 سال بعد ورلڈکپ ناک آؤٹ مرحلے میں مدمقابل آئیں گے۔گولڈن بوٹ کےمضبوط امیدوار فرانسیسی اسٹار ایمباپے گول داغنے کے لیے بے تاب ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے کوارٹر فائنل میچز میں کروشیا نے برازیل کو اور ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1601342060275048448?cxt=HHwWgICxqdOHjrksAAAA
ارجنٹینا اور کروشیا پہلے سیمی فائنل میں 14 دسمبر بروز بدھ کو مد مقابل آئیں گے۔
https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1601354680067448832?cxt=HHwWgICjjZzmk7ksAAAA
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News