
فہد خواجہ دوسری مرتبہ ٹیبل ٹینس کے قومی چیمپئن بن گئے
پشاور سے تعلق رکھنے والے فہد خواجہ نے دوسری مرتبہ ٹیبل ٹینس کے قومی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
فہد خواجہ نے پشاور کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، فہد خواجہ دوسری مرتبہ ٹیبل ٹینس کے قومی چیمپئن بن گئے ہیں۔
کوئٹہ میں ہونے والے مقابلے میں واپڈا کے فہد خواجہ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جب کہ انہوں نے گیارہ نو، گیارہ پانچ، گیارہ چھ اورگیارہ سات سے کامیابی اپنے نام کی۔
مینز ڈبلز مقابلوں میں آرمی کے شاہ خان اور امم خواجہ نے گولڈ میڈل جیتا، ویمنز سنگلز مقابلوں میں آرمی کی حقیقہ حسن نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
اسی طرح ویمنز ڈبلز مقابلوں میں آرمی کی حقیقہ حسن اور حور فواد نے گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News