
ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست، آئس لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑانے لگا
انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست پر آئس لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑانے لگا۔
آئس لینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ سے عبرتناک شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرکے طنزیہ ٹوئیٹ کیے گئے۔
مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی فتح، پاکستان ہوم ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ وائٹ واش
آئس لینڈ کرکٹ نے ٹوئیٹ میں پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہم پاکستان آکر کھیلنے اور 0-3 سے ہارنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ہم 7.0 کے رن ریٹ سے نہیں بلکہ 0.7 کے رن ریٹ سے رنز بنائیں گے۔
AdvertisementMessage to @TheRealPCB, we are happy to come and tour Pakistan and lose 3-0, getting chopped up and sugared like marmalade. Just letting you know in the interests of balance. And we will score at 0.7 not 7.0 an over.
— Iceland Cricket (@icelandcricket) December 19, 2022
آئس لینڈ کرکٹ کی جانب سے ٹوئیٹر پر پاکستان انگلینڈ کے میچ کے حوالے سے متعدد ٹوئیٹس کی گئیں۔
ایک اور ٹوئیٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر کے باعث سیاحت کے لیے بہترین جگہ ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں نے پہلے سے ہی کراچی سے فلائٹ بک کروا رکھی ہے۔
AdvertisementPakistan is a great place for scenery and underappreciated for tourism, but it seems like the English already have a flight booked out of Karachi tonight.
— Iceland Cricket (@icelandcricket) December 19, 2022
آئس لینڈ صرف 3 لاکھ 72 ہزار کی آبادی پر مشتمل ملک ہے اور ابھی تک آئی سی سی کا رکن بھی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ہماری نئی ٹیم ہے، نتیجے کیلئے مزید مواقع درکار ہیں، بابر اعظم
واضح رہے کہ پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں انگلینڈ پہلی ٹیم ہے جس نے پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News