Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ کے دوران ریکارڈ بنا ڈالا

Now Reading:

سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ کے دوران ریکارڈ بنا ڈالا
سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ کے دوران ریکارڈ بنا ڈالا

سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ کے دوران ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں جاری ٹیسٹ کے دوران ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دوسرے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 438 رنز بناڈالے جب کہ چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے سرفراز احمد نے 86 رنز بنائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹیم میں واپسی کرنے والے سرفراز نے پہلی گیند کھیل کر کیسا محسوس کیا؟

انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل کر 196 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔ اسی کے ساتھ ہی سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے کامران اکمل اور سابق کپتان معین خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، سرفراز احمد 50 ٹیسٹ میں 2743 رنز بناچکے ہیں جس میں ان کی 3 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر کامران اکمل کا ہے جنہوں نے 53 ٹیسٹ کھیل کر 2648 رنز بنائے ہیں جس میں انہوں نے سب سے زیادہ 6 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کو کراچی ٹیسٹ میں میدان میں اتارنے کا فیصلہ

علاوہ ازیں معین خان نے 66 ٹیسٹ میچز میں 2581 رنز بنائے تھے جس میں 4 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر