انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بتایا کہ لیام لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ مارک ووڈ کے آنے سے انگلینڈ کی بولنگ مضبوط ہوئی ہے۔ مارک ووڈکی بولنگ اسپیڈ کو استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے جان مارنی پڑتی ہے۔ پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں آسان نہیں لیں گے، پہلے میچ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی مثبت کرکٹ کو ترجیح دیں گے۔
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان میں دھند کی وجہ سے پریشان نہیں ہیں۔ پچ خشک ہے ، گیند جلد ریورس سوئنگ ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں بین اسٹوکس نے کہا کہ فوکس ورلڈ کلاس وکٹ کیپر ہے لیکن کنڈیشن کی وجہ سے اسے ٹیم میں شامل کرنا مشکل ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔
انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 506 رنز بنائے تھے۔
England skipper Ben Stokes' press conference in the lead-up to the second Test in Multan.
Watch Live ➡️ https://t.co/q76xOUISxW#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/Mf1N2Y8vIz
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
