چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کا امکان
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کاعندیہ دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی پر وزیراعظم کا بڑا اعلان
ذرائع کا کہنا تھا کہ 2014 کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بھی بحال ہوجائے گی جب کہ سیکرٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری بھی وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پی سی بی آئین 2014 کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد نجم سیٹھی کو پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔
عمران خان نے آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کو بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کیا تھا جب کہ رمیز راجہ کو 2021 میں تین سالہ مدت کے لیے پی سی بی کا 36 واں چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ نجی سیٹھی 2013 سے 2014 اور پھر 2017 سے 2018 تک چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز رہے ہیں جب کہ پاکستان میں پی ایس ایل کرانے کا سہرا بھی ان کے سر ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
