Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈکپ قطر: نیدرلینڈز کو شکست، ارجنٹینا کی سیمی فائنل میں رسائی

Now Reading:

فیفا ورلڈکپ قطر: نیدرلینڈز کو شکست، ارجنٹینا کی سیمی فائنل میں رسائی

فیفا ورلڈکپ قطر کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے نیدر لینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے اختتام  تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد ارجنٹینا  نے پینلٹی اسٹروک پر 3-4 سے فتح حاصل کی۔

کھیل کے آغاز کے 35ویں منٹ میں ارجنٹینا   کے نیہول مولینا نے گول کرکے اپنی ٹیم کوبرتری دلوائی۔73ویں منٹ میں کپتان لیونل میسی نے پینلٹی اسٹروک پر گول کرکے ٹیم کی برتری 0-2 کردی۔

10 منٹ بعد نیدرلینڈز واؤٹ ویگھورسٹ نے گول کرکے ارجنٹینا کی برتری کم کردی۔

انجری ٹائم کے بالکل آخری مراحل میں جب آسان فتح ارجنٹینا سے صرف چند سیکنڈز  دور تھی ڈینزل ڈم فرائز نے  گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کردیا۔

Advertisement

بعد ازاں 30 منٹ کے ایکسٹرا ٹائم میں کوئی گول اسکور نہ ہوسکا اور میچ کا حتمی فیصلہ پینلٹی اسٹروکس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 3-4 سے فتح حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برازیل اور  کروشیا کے میچ  کا فیصلہ بھی پینلٹی اسٹروکس پر ہوا تھا جس میں کروشیا نے پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو 2-4 سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

آج کوارٹر فائنل  مرحلے کے آخری دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں پرتگال اور مراکش جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

ارجنٹینا اور کروشیا پہلے سیمی فائنل میں 14 دسمبر بروز بدھ کو مد مقابل آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پی سی بی کا اعلان
یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر