Advertisement
Advertisement
Advertisement

22 سالہ فٹبالر ٹریننگ سیشن کے دوران گرنے کے بعد چل بسے

Now Reading:

22 سالہ فٹبالر ٹریننگ سیشن کے دوران گرنے کے بعد چل بسے
22 سالہ فٹبالر ٹریننگ سیشن کے دوران گرنے کے بعد چل بسے

22 سالہ فٹبالر ٹریننگ سیشن کے دوران گرنے کے بعد چل بسے

کولمبیا سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ فٹبالر ٹریننگ سیشن کے دوران گرنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے فرسٹ ڈویژن کلب کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ کولمبیا کے مڈفیلڈر اینڈریس بیلنٹا منگل کو ایٹلیٹیکو ٹکومن کےساتھ تربیتی سیشن کے دوران گرنے کے بعد چل بسے ہیں۔

22 سالہ کھلاڑی چھٹی کے وقفے کے بعد اپنی ٹیم کے ساتھ پہلی پریکٹس کررہے تھے کہ وہ اچانک گر پڑے جس کے بعد انہیں سان میگوئل ڈی ٹکومن کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال کے عملے نے انہیں 40 منٹ تک بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ایٹلیٹیکو ٹکومن کے افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں آپ کو اینڈریس بیلنٹا کی موت کے بارے میں بتاتے ہوئے افسوس ہے۔ کلب کے سپورٹرز آج بہت غمزدہ ہیں۔ یقیناً ہم ان کے خاندان، ساتھیوں اور دوستوں کی حمایت کرتے رہیں گے‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ اینڈریس بیلنٹا نے 2019 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد جولائی 2021 میں کولمبیا کے کلب ڈیپورٹیوے کیلی سے ایٹلیٹیکو میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے 2019 میں انڈونیشیا میں ہونے والے انڈر 20 ورلڈ کپ میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

دوسری جانب کولمبیا کی فٹبال فیڈریشن نے بھی اینڈریس بیلنٹا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر