17 سال بعد پاکستان کا دورہ وکرنے والی انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی۔
پانچویں روز پاکستان نے 80 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو اسے جیت کے لیے مزید 263 رنز درکار تھے۔
تاہم چھٹے ہی اوور میں 89 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 48 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کا شکار ہوگئے۔
محمد رضوان اور سعود شکیل نے 87 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ہدف کو آدھا عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بعد ازاں کھانے کے وقفے کے فوراً بعد محمد رضوان 46 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کا شکار ہوگئے۔
سعود شکیل سب سے زیادہ 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آغاز سلمان 30 اور گزشتہ روز ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے اظہر علی 40 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بعد ازاں جیمز اینڈرسن نے زاہد محمود اور حارث رؤف کو ایک ہی اوور میں پویلین واپس بھیج کر انگلینڈ کے لیے جیت کی راہ ہموار کردی۔
دن کے اختتامی مراحل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیک لیچ نے بالآخر نسیم شاہ کو ایل بی ڈبلیو کرکے انگلینڈ کو فتح دلوادی۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے 4،4 جبکہ جیک لیچ اور کپتان بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
“That is one of the greatest Test victories you’ve ever seen!”
England achieve an outstanding win 🎉#WTC23 | #PAKvENG | https://t.co/PRCGXi3dZS pic.twitter.com/EsNAZDoqjd
Advertisement— ICC (@ICC) December 5, 2022
اس سے قبل انگلینڈ نے دوسری اننگ 264 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ ہیری بروک87 ، جو روٹ 73 اور زیک کرولی 50 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
We have declared and set Pakistan a target of 343 to win.
Here for a result. Here to entertain.
Advertisement🇵🇰 #PAKvENG 🏴 pic.twitter.com/6GDH4XrWkl
— England Cricket (@englandcricket) December 4, 2022
ول جیکس 24، اولی پوپ 15 جبکہ بین ڈکٹ اور کپتان بین اسٹوکس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی، زاہد محمود نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ پہلی اننگ میں انگلینڈ ٹیم 657 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
All out for 657 before lunch on Day 2.
Some batting performance.
Scorecard: https://t.co/kJ1HaRNJrj
🇵🇰 #PAKvENG 🏴 pic.twitter.com/9TfDcm4kWz
— England Cricket (@englandcricket) December 2, 2022
انگلینڈ کی جانب سے چار کھلاڑیوں نے سنچری اسکور کی تھی۔ ہیری بروک نے سب سے زیادہ 153 رنز بنائے، زیک کرولی 122، اولی پوپ 108 اور بین ڈکٹ 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
The FOUR centurions 💯#PAKvENG pic.twitter.com/QTZdbk9rOH
— England Cricket (@englandcricket) December 1, 2022
بین اسٹوکس 41، اولی روبنسن 37، ول جیکس 30، جو روٹ 23، لیام لیونگ اسٹون 9 اور جیمز اینڈرسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ جیک لیچ 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3، محمد علی نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں 579 رنز بنائے تھے۔کپتان بابر اعظم 136، امام الحق 121 اورعبداللہ شفیق 114 رنز بناکر نمایں رہے تھے ۔
آغا سلمان 53، سعود شکیل 37، محمد رضوان 29، اظہر علی 27 ، زاہد محمود 17، نسیم شاہ 15 اور حارث رؤف 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 6، جیک لیچ نے 2 جبکہ جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلے ہی روز تاریخ ساز ریکارڈ قائم کردیا تھا۔
انگلینڈ نے پہلے دن خراب روشنی کے باعث کھیل کے 15 اوورز قبل اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز 500 کا ہندسہ عبور کیا۔
Are you not entertained!? 😉
🇵🇰 #PAKvENG 🏴 pic.twitter.com/R2gTwjo2Nv
— England Cricket (@englandcricket) December 1, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
