فخر زمان اور حارث سہیل ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل
فخر زمان اور حارث سہیل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم نے فخر زمان اور حارث سہیل کو آج فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کےممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد
شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں کھلاڑی پاکستان کپ میں بھی کھیل رہے ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
AdvertisementWe have added Fakhar Zaman and Haris Sohail to the NZ probables list after they passed their fitness tests today. The two are also playing in Pak Cup and doing well. pic.twitter.com/niK52G2XfH
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 30, 2022
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان نے 21 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں شرجیل خان اور شان مسعود کی واپسی ہوئی تھی۔
قومی ون ڈے اسکواڈ میں سرفراز احمد، خوشدل شاہ اور زاہد محمود کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ زخمی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، شرجیل اور شان کی واپسی
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز 9 جنوری سے شروع ہوگی جس کا پہلا میچ 9 جنوری، دوسرا میچ 11 جنوری اور تیسرا میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے تمام میچز کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
