
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس، چیف سلیکٹر سمیت کئی اہم تبدیلیاں متوقع
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت کئی اہم عہدوں پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج سہہ پہر لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف سلیکٹر محمد وسیم، ڈومیسٹک کرکٹ کے سربراہ ندیم خان کو ان کے عہدوں سے فارغ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ چیف میڈیکل آفیسر نجیب سومرو کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نجم سیٹھی کے دوبارہ چیئرمین پی سی بی بننے کی راہ ہموار
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کے سابق دور میں پی ایس ایل اور مارکیٹنگ کے معاملات کو دیکھنے والی نائلہ بھٹی کی بورڈ میں واپسی متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلیکشن کے معاملات دیکھنے کے لیے نئی سینئر، جونیئر اور ویمن سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ محمد وسیم کی جگہ نامور ٹیسٹ کرکٹرز کو سلیکشن کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے بعض عہدیداران کا صورتحال کو بھانپتے ہوئے مستعفی ہونے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں: نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے ناخوش
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی کا 2019 کا آئین معطل کرکے 2014 کا آئین بحال کردیا تھا۔
وزیر اعظم نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاکر چودہ رکنی مینجمنٹ کمیٹی قائم کردی ہے جو بورڈ کے معاملات کو چلائے گی اور 120 روز میں نئے چیئرمین کا تقرر کرے گی۔ بورڈ آف گورننگ کے نئے ارکان کا تقرر بھی کمیٹی ہی کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News