Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے پاکستان سے سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا

Now Reading:

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے پاکستان سے سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے پاکستان سے سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے پاکستان سے سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا

نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے لہذا سیریز چیلنجنگ ہوگی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا سفر اچھا رہا اور پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ سے اچھا مقابلہ ہوا ہے ، پاکستان کی ٹیم اچھی ہے لہذا سیریز چیلنجنگ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اش سودھی کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سودھی نے اپنے بولنگ ایکشن میں تھوڑی تبدیلی کی ہے جب کہ ان کنڈیشنز میں لیگ اسپنر کا کردار اہم ہوگا۔

Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی سیریز میں ابرار احمد نے جس طرح بولنگ کی ہم نے اس کو بھی دیکھا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جمیسن انجری کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جب کہ ٹرینٹ بولٹ بگ بیش کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں۔

گیری اسٹیڈ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس جو بولر ہیں ان پر ہی اعتماد کر رہے ہیں، پاکستان انگلینڈ سے ہارا ہے لیکن ہم پاکستان کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔

پاکستان ٹیم اپنی کنڈیشنز میں اچھا کرنے کی صلاحیٹ رکھتی ہے، کین ولیمسن نے کافی عرصے ٹیم کی کپتانی کی جب کہ ساؤتھی ٹیم کو نٸی سمت میں لے کر جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میک کولم نے ٹیسٹ کرکٹ کو نٸی جدت دی ہے، ہوسکتا ہے دوسری ٹیمیں بھی اس ٹرینڈ کو اپنائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان سے کراچی میں بتیس سال بعد میچ کھیلنے جارہی ہے جب کہ آخری مرتبہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ اکتوبر 1990 میں ہوا تھا۔

جاوید میانداد کی کپتانی میں پاکستان نے اس میچ میں فتح حاصل کی تھی جب کہ اس دوران نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چھ میچ کھیلے گے تھے جس میں تین میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی اور تین میچ ڈرا ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر