Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 202 پر ڈھیر

Now Reading:

ملتان ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 202 پر ڈھیر

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز میں ہی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا  کر  کھانے کے وقفے سے قبل ہی 202 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے دوسرے روز107 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو 142 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

مجموعی اسکور میں صرف 16 رنز کے اضافے کے بعد دوسرے سیٹ بلے باز  سعود شکیل (63) بھی پویلین واپس لوٹ گئے اور اس کے بعد کوئی بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہرسکا۔

فہیم اشرف 22، محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز ایک جبکہ محمد علی اور زاہد محمود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ابرار احمد 7 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کو پاکستان پہ پہلی اننگز میں 79 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق 14 اور امام الحق بغیر کوئی رن  بنائے آؤٹ ہوگئے تھے۔

Advertisement

اس سےقبل  انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو  ڈیبیو ٹینٹ مسٹری اسپنر ابرار احمد 7 وکٹیں لے اڑے، انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

Advertisement

انگلینڈ نے ’بیز بال‘ اسٹریٹجی کو اپناتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا  تھا تاہم ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر نے انگلش بلے بازوں کی زیادہ نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجتے رہے  تھے۔

کھانے کے وقفے تک انگلینڈ ٹیم نے 180 رنز بنالیے تھے تاہم اسے 5 وکٹوں کا نقصان بھی ہوچکا تھا۔ کپتان بین اسٹوکس 14 اور ول جیکس بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

Advertisement

بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، زیک کرولی 19، ہیری بروک 9 اور جو روٹ 8 رن بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

کھانے کے وقفے کے بعد بھی ابرار نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 وکٹیں حاصل کیں۔باقی تین وکٹیں زاہد محمود کے نام رہیں۔

ول جیکس 31، کپتان بین اسٹوکس 30، جیمز اینڈرسن 7 ، اولی روبنسن 5 اور جیک لیچ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھےجبکہ مارک ووڈ 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر