42 سالہ امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی آسٹریلوی اوپن میں واپسی
امریکی ٹینس اسٹار 42 برس کی عمر میں 22 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گی۔
امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی آسٹریلوی اوپن میں واپسی ہوئی ہے جب کہ وہ 42 برس کی عمر میں آسٹریلوی اوپن کھیلیں گی۔
وینس ولیمز 22 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گی، انہوں نے پہلی مرتبہ 1998 میں آسٹریلین اوپن میں ڈبیو کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ اس مرتبہ آسٹریلین اوپن کھیلوں گی، آسٹریلیا میں ہمیشہ مجھے بہت سپورٹ ملی ہے۔
وینس ولیمز کا مزید کہنا تھا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ٹینس فینز کے سامنے دوبارہ کھیلوں گی‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
