Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کا فیصلہ
ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کا فیصلہ

ملتان میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ میں میچ دیکھنے آنے والے شائقین کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی جب کہ میچ کے دن فاطمہ جناح کالونی پارکنگ میں نادرا کے کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین کی شناخت نادرا کی مدد سے کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ نے پارکنگ میں کاؤنٹر بنانے کے لیے نادرا کو درخواست بھی دے دی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ملتان ٹیسٹ کا آغاز 9 دسمبر سے ہوگا جو 13 دسمبر تک جاری رہے جب کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 657 رنز کا پہاڑ کردیا جس کے بوجھ تلے پاکستان ٹیم ناکام ہوگئی۔

Advertisement

پہلی اننگز میں قومی ٹیم 579 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 264 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کی اور پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بلے باز ناکام دکھائی دیے اور صرف 268 پر ہی پویلین لوٹ گئے، اس طرح انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ 74 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر