Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی فتح، پاکستان ہوم ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ وائٹ واش

Now Reading:

کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی فتح، پاکستان ہوم ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ وائٹ واش
کراچی ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی فتح، پاکستان ہوم ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ وائٹ واش

کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں  وائٹ واش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 112 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو اسے جیت کے لیے مزید 55 رنز درکار تھے۔

انگلینڈ نے ہدف با آسانی بغیر کسی مزید نقصان کے حاصل کرلیا۔ بین ڈکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس 35 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔زیک کرولی 41 اور ریحان احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کی دونوں وکٹیں ابرار احمد  نے حاصل کیں۔ انہوں نے سیریز کے دو میچز میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1605076510406238208?cxt=HHwWgICzgaGlsMYsAAAA

Advertisement

اس سے قبل  تیسرے روز پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 216  رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور  انگلینڈ کو جیت لیے 167 رنز کا ہدف کا  ملا تھا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 54 اور سعود شکیل نے 53 رنز بنائے تھے۔عبداللہ شفیق 26، شان مسعود 24 ، آغا سلمان 21 اور نعمان علی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

ان کے علاوہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکاتھا۔محمد رضوان 7، محمد وسیم جونیئر 2، فہیم اشرف ایک اور آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئےتھے جبکہ ابرار احمد ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

مزید پڑھیں: اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ ریحان احمد نے 5، جیک لیچ نے 3 جبکہ جو روٹ اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں ہیری بروک (111) کی سنچری کی بدولت 354  رنز بنائے تھے۔بین فوکس 64 اور اولی پوپ 51 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 4،4 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے کم عمر ڈیبیوٹنٹ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم (78) اور آغا سلمان(56) کی نصف سنچریز کی بدولت 304 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، ریحان احمد نے 2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ٹیم  کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش  کی ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔

پاکستان کو رواں ماہ کے آخر سے نیوزی لینڈ کے خلاف  ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر