Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بدلنے کا فیصلہ

Now Reading:

پی سی بی کا قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بدلنے کا فیصلہ
پی سی بی کا قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بدلنے کا فیصلہ

پی سی بی کا قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بدلنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سمیت کوچنگ اسٹاف کی آخری اسائمنٹ کا فیصلہ کل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے اسٹارز کی بجائے کوالیفائڈ کوچز کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے سابق کرکٹرز اور اسٹارز کی قدر ہے مگر پاکستان ٹیم کا کوچنگ اسٹاف غیر ملکی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کل ہوگا جب کہ موجودہ سلیکشن کمیٹیاں اور کرکٹ ایسوسی ایشنز تحلیل کردی گئیں ہیں۔

کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کہتے ہیں لوکل ایسوسی ایشنز کے غیر ملکی کوچز کا فیصلہ کل کریں گے جب کہ کوچنگ سے فارغ ہونے والے سابق قومی کرکٹرز کو کہیں اور نوکریاں دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کپ کو جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، جونیئر لیگ اور ویمنز لیگ کے مستقبل پر مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے۔

Advertisement

نجم سیٹھی کہتے ہیں میں خواتین کو اسپورٹس میں آگے لانے کے سب سے زیادہ حق میں ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفتر میں آڈٹ اور غلط پیسوں کے استعمال کیلئے تعیناتی کا سوچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے ناخوش

انہوں نے واضح کیا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ انہیں بذریعہ ای میل آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کی گورننگ باڈی کو بھی تحلیل کردیا گیا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کے سربراہ ندیم خان کو بھی ان کے عہدے سے فارغ  کیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر