
سچن ٹنڈولکر کو صفر پر آؤٹ کرنے کے بعد کیا ہوا؟ شعیب اختر نے بتادیا
1999 میں ہونے والی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شعیب اختر نے بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کو صفر پر آؤٹ کردیا تھا۔
جب بھی پاک بھارت میچ کے قصوں کی بات ہو تو سب ہی اس کو دلچسپی سے سننا چاہتے ہیں، ماضی میں پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر اور بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کے درمیان سخت مقابلہ ہوا کرتا تھا۔
1999 میں ایڈن گارڈن میں ہونے والی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کے خلاف چار وکٹیں حاصل کیں تھیں جس میں ایک وکٹ سچن ٹنڈولکر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2010: شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کیوں لڑ پڑے تھے؟
اس میچ میں شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کردیا تھا جب کہ صفر پر آؤٹ کرنے کے بعد کیا ہوا اس قصے کے بارے میں انہوں نے حال ہی میں گفتگو کی ہے۔
Brilliant story from @shoaib100mph about bowling @sachin_rt first ball … !! #Paksitan #India @TelegraphSport pic.twitter.com/EJpg8Tplez
Advertisement— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) December 7, 2022
شعیب اختر کہتے ہیں ’سچن دنیا کے سب سے اچھے اور عظیم شخص ہیں جس کے ناطے میں ان کے پاس گیا تھا، انہیں دیکھا اور کہا کہ آپ کے پاس میرے لیے کوئی موقع نہیں ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اس میچ میں انہیں پہلی ہی گیند پر آؤٹ کردیا تھا جب کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا تھا کیونکہ میری وجہ سے وہ پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میری وجہ سے پہلی مرتبہ 70 سے 80 ہزار تماشائی اسٹیڈیم سے باہر جانا چاہتے تھے جب کہ پہلی مرتبہ میچ میں تاخیر ہوئی تھی اور میچ تقریباً دو گھنٹے بعد شروع ہوا تھا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’تاریخ میں پہلی مرتبہ تقریباً ایک لاکھ لوگ میچ دیکھنے آئے تھے اور اس کے بعد وہاں پر کوئی نہیں تھا‘۔
واضح ہے کہ اس میچ میں شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کے علاوہ وی وی ایس لکشمن، راہول ڈریوڈ اور وینکٹیش پرساد کو بھی آؤٹ کیا تھا جب کہ یہ میچ بھارت 46 رنز سے ہار گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News