Advertisement
Advertisement
Advertisement

اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Now Reading:

اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اظہر علی

اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز اظہر علی نے  ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سابق کپتان اظہر علی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے  آب دیدہ ہوگئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل کامیچ پاکستان کے لیے میرا آخری  میچ ہوگا۔ پاکستان کے لیے کھیلنا اور کپتانی کرنا میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔  تمام مداحوں کا، اہل خانہ کا اور ٹیم میں لانے والوں کا بہت شکریہ۔

Advertisement

اظہر علی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ میرا اپنا ہے۔ ہر چیز کا اختتام ہوتا ہے دل اور دماغ کہتا ہے اب وقت آگیا ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھوں گا۔

مزید پڑھیں: کاؤنٹی چیمپئین شپ،اظہر علی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انہوں نے کہا کہ  قومی ٹیم میں  اب نئے نوجوان کھلاڑی آرہے ہیں۔

واضح رہے   کہ اظہر علی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

اظہر علی نے پاکستان کے لیے  96ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز کی مدد سے 7097 رنز بنائے۔ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 302 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: مسلسل خراب کارکردگی، اظہر علی کا کیرئیر خطرے میں

اظہر علی پاکستان کے لیے ٹرپل سنچری کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے اور آخری کھلاڑی ہیں۔ اس کے بعد سے اب تک کوئی کھلاڑی یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر