Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارنس لبوشین ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دینے والے آٹھویں کھلاڑی بن گئے

Now Reading:

مارنس لبوشین ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دینے والے آٹھویں کھلاڑی بن گئے

آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دینے والے آٹھویں کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق مارنس لبوشین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگ میں سنچری اسکور کی۔

لبوشین ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ میں ڈبل یا ٹرپل سنچری اور ایک اننگ میں سنچری اسکور کرنے والے آٹھویں کھلاڑی بن  گئے۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 204 اور دوسری اننگ میں 104 رنز بنائے۔

سب سے پہلے یہ منفرد کارنامہ آسٹریلیا کے ڈوگ والٹرز نے 1969 میں انجام دیا تھا۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 242 اور 103 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔

بھارت کے سنیل گواسکر نے 1971 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 124 اور 220 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے لارنس رووے نے 1972 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 214 اور 100 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔

آسٹریلیا کے گریگ چیپل نے 1974 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 247 اور 133 رنز کی اننگز کھیلیں۔

1990 میں انگلینڈ کے گراہم گوچ ایک ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری اور سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف 333 اور 123 رنز کی اننگز کھیلیں۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے 2001 میں سری لنکا کے خلاف 221 اور 130 رنز بنائے۔

2014 میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا  ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری اور سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف  319 اور 105 رنز کی اننگز کھیلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر