بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے 72 ویں بین الاقوامی سنچری بناکر رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے 227 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
اس میچ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور نوجوان بیٹر ایشان کشن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ویرات کوہلی 113 اور ایشان کشن 210 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
ویرات کوہلی نے اس میچ میں سنچری بناکر اپنے کیریئر کی 72 ویں سنچری بنائی جس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا 71 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
𝐂𝐄𝐍𝐓𝐔𝐑𝐘 𝐅𝐎𝐑 𝐕𝐈𝐑𝐀𝐓 𝐊𝐎𝐇𝐋𝐈 💥💯
AdvertisementHe brings up his 44th ODI ton off 85 deliveries.
He goes past Ricky Ponting to be second on the list in most number of centuries in international cricket.
Live – https://t.co/HGnEqtZJsM #BANvIND pic.twitter.com/ohSZTEugfD
— BCCI (@BCCI) December 10, 2022
علاوہ ازیں ویرات کوہلی نے مزید ریکارڈز بھی اپنے نام کیے، انہوں نے ایشان کشن کے ساتھ دوسری وکٹ پر 290 رنز کی شراکت داری قائم کی جو بنگلادیش کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
سابق بھارتی کپتان بنگلادیش، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 1 ہزار رنز سے زائد بناچکے ہیں جب کہ کوہلی شین واٹسن کے بعد بنگلادیش میں 1 ہزار سے زائد رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اس میچ میں 91 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 11 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔
خیال رہے کہ اس میچ میں زخمی کپتان روہت شرما کی جگہ کھیلنے والے بیٹر و وکٹ کیپر ایشان کشن تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
ایشان کشن نے اپنی اننگز میں 131 گیندوں پر 210 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 24 چوکے لگائے جب کہ ڈبل سنچری انہوں نے 126 گیندوں پر بنائی۔
اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کی آندھی کرس گیل کے پاس تھا، انہوں نے 138 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی تاہم اب وہ تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
