
شاہد آفریدی سے ملنے والی بزرگ خاتون کچھ دیر بعد چل بسیں
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات کرنے والی بزرگ خاتون کا کچھ دیر بعد انتقال ہوگیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میگا اسٹار لیگ جاری ہے جس کے میچ کے دوران ایک بزرگ خاتون نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا پچے کے پیٹ پر آٹوگراف؛ مزاحیہ ویڈیو وائرل
ملاقات کی ویڈیو میگا اسٹار لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بلاشبہ میگا اسٹار لیگ کے صدر میں انسانیت موجود ہے‘۔
President MSL @SAfridiOfficial is without a doubt the synonym of Humanity.#LeagueforaCause #MSL #MSL2022 pic.twitter.com/RgnEzl1Ssx
— Mega Stars League (@megastarsleague) December 21, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ خاتون شاہد آفریدی سے بہت ہی محبت سے ملتی ہیں جب کہ شاہد آفریدی بھی ان کے ساتھ بہت ہی احترام اور عزت سے پیش آئے۔
اس موقع پر سابق اسپنر سعید اجمل اور شاہین آفریدی کے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے بھی بزرگ خاتون سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے انگلینڈ سے شکست کی وجہ بتادی
تاہم اب افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے کہ بزرگ خاتون ملاقات کے کچھ دیر بعد ہی اس دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں جب کہ ان کے انتقال کی خبر بھی شاہد آفریدی نے دی۔
I am so heartbroken to hear the sad news that Ma Gee passed away right after meeting us in MSL match. She came to see us and said that she was very happy.
May Allah grant her the highest rank in Jannat. https://t.co/Nh9hK1hbNb— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 21, 2022
سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ خبر سن کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے، میگا اسٹار لیگ کے میچ میں ہم سے ملنے کے فوراً بعد بزرگ خاتون کا انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ رب العزت انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News