سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید کا خیال ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے سابق کپتان محمد حفیظ ایک بہتر چوائس ہوں گے۔
حال ہی میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے مقامی میڈیا ٹاک شو میں گفتگو کی جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے محمد حفیظ کو ایک بہتر چوائس قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے 2016 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز میں بہت اچھا کام کیا اور پی ایس ایل ان کے بچے کی طرح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے شکست، عاقب جاوید کی ٹیم پر کڑی تنقید
انہوں نے رمیز راجہ اور احسان مانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ صرف ان کے کاموں کو یاد رکھیں گے جب کہ پی سی بی گزشتہ تین سالوں میں تباہ ہو چکا ہے۔
جب سلیکشن کمیٹی کے بارے میں ان سے سوال پوچھا گیا تو عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ’شاہد آفریدی دیگر مصروفیات کی وجہ سے صرف مختصر وقت کے لیے ہی چیئرمین سلیکشن کمیٹی رہیں گے‘۔
عاقب جاوید کے مطابق محمد حفیظ اس پوزیشن کے لیے بہترین انتخاب ہیں جو کھلاڑیوں اور سسٹم کو بخوبی جانتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے لیے مثالی انتخاب نہیں کیونکہ وہ گراس روٹ لیول کی کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
