Advertisement
Advertisement
Advertisement

نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے ناخوش

Now Reading:

نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے ناخوش

سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے ناخوش ہیں۔

سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم پہنچے، جہاں انہوں نے میڈٰیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ بورڈ آف گورننگ ممبر شکیل شیخ اور نعمان بٹ بھی شامل تھے جب کہ قذافی اسٹیڈیم کے باہر موجود حامیوں نے نجم سیٹھی کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہناکر پھول نچھاور کیے۔

سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور سمیت کوئی علاقہ بھی ریڈ فلیگ نہیں ہے، جب انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی تھی تب لوگ کہتے تھے کراچی میں کرکٹ نہیں ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پشاور میں 6 ماہ میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی، عمران خان کے آنے کے بعد بھی کہنے والوں نے کہا تھا آپ کہیں نہیں جا رہے لیکن اس وقت پیٹرن کا فیصلہ تھا تو میں چپ چاپ چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنادی گئی ہے، چار ماہ میں گراؤنڈ لیول پر کام کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا تبدیلیاں کرنی ہیں۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان نہ کیا جاتا، ٹیم کا اعلان نا کیا جاتا تو نئے آئیڈیاز لے کر آتے۔

نجم سیٹھی کہتے ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان کافی اہم ہے، ابھی کراچی جاکر صورتحال کو دیکھیں گے اور کرکٹ کمیٹی کے چند اراکین نیوزی لینڈ سیریز کے انتظامات دیکھنے فوری کراچی جائیں گے۔

Advertisement

جو ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سلیکٹ ہوئی اس میں ابھی تبدیلی کا دیکھیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ میں ریجن اور ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بحال کی جائے گی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنا سب سے اولین ترجیح ہے، ابھی ہماری کمیٹی کی پہلی میٹنگ ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ سیریز کا جہاں بھی معاملہ آتا ہے تو حکومت کی مرضی ضروری ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر