
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمون کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔
قومی ٹیم کی شرم ناک شکست پر سابق کھلاڑیوں سمیت کرکٹ ماہرین نے بابر اعظم کی ناقص کپتانی پر سوالات اٹھادیے ہیں جب کہ کئی کھلاڑیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ؛ ناصر حسین کی بابر اعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید
سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی جانب سے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔
ایسے میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف قومی ٹیم کے کپتان کی حمایت کرتے نظر آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
AdvertisementBabar Azam hamari or Pakistan ki Shan, jaan or pehchan hai. Wo Hamara kaptaan hai or rahe ga. Kuch or #sochnabhimanah hai.
Please support this team. Yahi team hame jitaye gi bhi. Kahani abhi Khatam nahi howi. #Respect pic.twitter.com/WyjW98pJuA
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) December 20, 2022
شاہین آفریدی کا ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہیں۔ وہ ہمارے کپتان ہیں اور رہیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا بورڈ کے خلاف احتجاج، راشد لطیف کا تحقیقات کا مطالبہ
اس پیغام کے ساتھ انہوں نے ’کچھ اور سوچنا بھی نہیں‘ ٹرینڈ کا استعمال کیا جب کہ آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’مہربانی کرکے اس ٹیم کو سپورٹ کریں، یہی ٹیم ہمیں جیتائے گی بھی۔ کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے‘۔
نہ صرف شاہین بلکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی کپتان کا ساتھ دیا اور کہا کہ ’آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے ہمیشہ انشااللہ‘ جب کہ آخر میں انہوں نے بھی ’کچھ اور سوچنا بھی نہیں‘ ٹرینڈ کا استعمال کیا۔
Ap hamaray leader ho or raho ga hamesha inshallah❤️#sochnabemanahai #Respect pic.twitter.com/Qfe4hY9bp4
— Haris Rauf (@HarisRauf14) December 20, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News