Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ

Now Reading:

چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ
چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ

چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

رمیز راجہ کے جاتے ہی پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگئی ہے جس میں سب سے پہلا نمبر چیف سلیکٹر محمد وسیم کا آیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کنٹریکٹ ختم کردیا گیا ہے جب کہ انہیں ای میل کے ذریعے برطرفی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ محمد وسیم انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سے تنقید کی زد میں تھے۔

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے ناخوش

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کو بھی تحلیل کردیا گیا جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے سربراہ ندیم خان کو بھی ان کے عہدے سے فارغ  کیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر نجیب سومرو کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے آج سہہ پہر پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

Advertisement

 یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے 2019 کا آئین معطل کرکے 2014 کا آئین بحال کردیا ہے جب کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاکر چودہ رکنی مینجمنٹ کمیٹی قائم کی گئی۔

یہ کمیٹی بورڈ کے معاملات کو چلائے گی اور 120 روز میں  نئے چیئرمین کا تقرر کرے گی جب کہ بورڈ آف گورننگ کے نئے ارکان کا تقرر بھی کمیٹی ہی کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر