
کراچی ٹیسٹ میں رضوان کے کپتانی سنبھالنے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا
کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن محمد رضوان کے کپتانی سنبھالنے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم وائرل انفیکشن کے باعث میدان میں نہیں اترے اور رضوان کو ان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا گیا جنہوں نے کپتانی بھی سنبھالی۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ کے دوران ریکارڈ بنا ڈالا
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق متبادل کھلاڑی قیادت نہیں کرسکتا لہذا میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد پاکستان کی ٹیم انتظامیہ نے محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا۔
تاہم اب میدان میں سرفراز احمد کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ بابراعظم، شان مسعود اور آغا سلمان علی وائرل فلو میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 453 رنز بنالیے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن 66 اور ٹام بلنڈل 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News