
سابق کرکٹر انتقال کرگئے
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر راج ہنس اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ راج ہنس آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے الائیڈ بینک، کوئٹہ اور اسلام آباد ریجن کی نمائندگی کی ہے جب کہ انہوں نے 55 فرسٹ کلاس اور 17 لسٹ اے میچز میں حصہ لیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے راج ہنس کے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کیا ہے۔
The PCB is saddened by the passing of former first-class cricketer and Balochistan assistant coach Raj Hans. Our heartfelt condolences to Raj's family and friends. pic.twitter.com/zKflzBh0OH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2022
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’ میں پی سی بی کی جانب سے مسٹر راج ہنس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہو‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ان کے دوستوں اور کنبہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں‘۔
علاوہ ازیں سابق کرکٹر کے انتقال پر پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ ’راج ہنس کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔
Very sad to know about him.Condolences to his family and friends. https://t.co/FhA9ESQk2q
— Misbah Ul Haq (@captainmisbahpk) December 14, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News