Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹیسٹ؛ ناصر حسین کی بابر اعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید

Now Reading:

کراچی ٹیسٹ؛ ناصر حسین کی بابر اعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید
کراچی ٹیسٹ؛ ناصر حسین کی بابر اعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید

کراچی ٹیسٹ؛ ناصر حسین کی بابر اعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید

کراچی ٹیسٹ میں ناقص کپتانی پر سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق انگلش کپتان ناصر حسین کا غیر ملکی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ہوم سائیڈ کا ایک مربوط منصوبہ تھا لیکن بابر اعظم صرف پلان اے کے ساتھ گئے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بابر اعظم کا پلان ایک ہی تھا کہ پچ اسپن کرے گی لہذا نعمان علی اور ابرار احمد دو اہم بولر ہوں گے جو مخالف ٹیم کو آؤٹ کریں گے لیکن جب پچ زیادہ اسپن نہیں ہوئی تو ان کے پاس کوئی دوسرا پلان ہی نہیں تھا‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا، بین اسٹوکس

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے سلمان علی آغا سے بولنگ ہی نہیں کروائی، پاکستانی کپتان قدامت پسند دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے کھیل کے نازک اوقات میں بھی ایک ہی حکمت عملی استعمال کی۔

ناصر حسین کہتے ہیں بابر اعظم اس سطح پر وکٹیں لینے والے بولروں کو استعمال نہیں کرتے تھے جب کہ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ہر وقت آؤٹ آف دی باکس سوچتے ہیں۔

بین اسٹوکس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر انہیں محسوس ہوتا کہ فلاں بولر انہیں وکٹ دلواسکتا ہے تو وہ اپنی چھٹی حس کا استعمال کرتے ہوئے اسے گیند تھمادیتے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان کو عبرتناک وائش واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement

انگلینڈ نے راولپنڈی اور ملتان کے بعد کراچی ٹیسٹ بھی جیت لیا ہے جب کہ انگلینڈ نے تیسرا ٹیسٹ کھیل کے چوتھے دن پہلے سیشن میں ہی ختم کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر