
کراچی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان 304 پر آل آؤٹ
کراچی: تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 304 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
Pakistan win the toss and elect to bat first 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/yKuHtsxSZF
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2022
پہلے دن کے کھیل میں پاکستان ٹیم 304 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد انگلینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور دن کے اختتام تک 7 رنز بناکر ایک وکٹ گنوا دی۔
پاکستان کی پہلی اننگز
پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے کیا، عبداللہ شفیق 18 رنز کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 46 رنز پر گری جب شان مسعود 30 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے جب کہ پاکستان کی جانب سے سب زیادہ رنز کپتان بابر اعظم نے اسکور کیے۔
مزید پڑھیں: اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر اعظم 123 گیندوں پر 78 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے جب کہ آغاز سلمان نصف سنچری کی بدولت 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اظہر علی اپنے آخری میچ کی پہلی اننگز میں بھی نصف سنچری نہ بناسکے اور 45 رنز پر اولی روبنسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
علاوہ ازیں نعمان علی 20، محمد رضوان 19، سعود شکیل 23، فہیم اشرف 4 اور ابرار احمد 4 رنز ہی بناسکے جب کہ محمد وسیم جونیئر 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد 2 وکٹ لے سکے جب کہ اولی روبنسن، مارک ووڈ اور جوروٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی اننگز
انگلینڈ ٹیم دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 7 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ سے کرے گی، زیک کرولی ابرار احمد کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کا کراچی ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا فیصلہ
پاکستان پیلئنگ الیون
قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض بدستور بابراعظم انجام دیں گے جب کہ دیگر اسکواڈ میں شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان، سعود شکیل، فہیم اشرف، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔
Our playing XI for the third Test 🇵🇰#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/jN4pXXoWxk
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2022
انگلینڈ پیلئنگ الیون
انگلینڈ ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے جب کہ بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
We lose the toss and will bowl first in the final Test!
Advertisement🇵🇰 #PAKvENG 🏴
— England Cricket (@englandcricket) December 17, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News