Advertisement
Advertisement
Advertisement

برازیل کی امیدوں پر پانی پھر گیا، کروشیا بازی لے گیا

Now Reading:

برازیل کی امیدوں پر پانی پھر گیا، کروشیا بازی لے گیا

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو 4-2 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ بار کی عالمی چمپئین برازیل فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں کروشیا کے ہاتھوں پنلٹی ککس پر 4-2 سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

گزشتہ ورلڈ کپ کی رنراپ کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور پنلٹی ککس پر شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دو دن کے وقفے کے بعد 2022 فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز کا مرحلہ آج برازیل اور کروشیا کے میچ سے شروع ہوا تھا۔ جس میں ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں قطر کے الریان کے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں کروشیا نے شاندار برازیل کو شکست دی۔

میچ پہلے 90 منٹ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا کیونکہ کروشین گول کیپر ڈومینک لیواکویک نے برازیل کو گول پوسٹ سے دور رکھنے کے لیے کئی اسٹاپ لگائے۔

Advertisement

برازیل نے آخر کار اضافی وقت کے پہلے سیشن میں کامیابی حاصل کی جب نیمار نے گول کیا۔ تاہم اضافی وقت کے آخری منٹوں میں برونو پیٹکووچ نے گول کرکے میچ برابر کردیا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر لیا گیا۔

پنلٹی ککس میں کروشیا کے کھلاڑیوں نے بہترین ککس لگائیں اور اس نے چاروں راؤنڈز میں گول کیا، کروشیا کے گول کیپر لیواکویک نے روڈریگو کی پنلٹی کو روک لیا جبکہ مارکوین ہوس کی پنالٹی کِک پول سے ٹکرا کر واپس آ گئی، اور کروشیا کو سیمی فائنل میں جانے کا پروانہ مل گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر