
شعیب اختر انگلینڈ ٹیم کی جارحانہ بیٹنگ سے متاثر
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کہتے ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم کھیل کو نئے سرے سے بدل رہی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے شاندار آغاز کیا اور دونوں اوپنرز پاکستانی بولرز کے خلاف اینٹ کی دیوار ثابت ہوئے۔
بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اننگز میں بلے بازوں نے پہلے ہی اوورز سے باؤنڈریز لگانا شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے
کھانے کے وقفے سے قبل انگلینڈ ٹیم نے دو سو زائد رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا جب کہ وقفے کے بعد ہی بین ڈکٹ 107 اور زیک کرولی 122 رنز بناکر یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ دیکھ کر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر حیران رہ گئے اور سماجی رابطے کی سائٹ پر انگلش ٹیم کی تعریف کرنے لگے۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈبل سنچری سے ٹیسٹ میچ کا آغاز اور وہ بھی ہنڈریڈ کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ، یہ انگلینڈ کی ٹیم یقیناً کھیل کو نئے سرے سے بدل رہی ہے‘۔
A start to a test match with two centuries with a strike rate of a hundred.
This England team is surely reinventing the game.— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 1, 2022
واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی وجہ سامنے آگئی
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جس کا دوسرا ٹیسٹ 9 تا 13 دسمبر ملتان جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں 17 تا 21 دسمبر کے دوران کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News