
دوسری تھر جیپ ریلی کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا
دوسری تھر جیپ ریلی کا آغاز 6جنوری سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دوسری تھر جیپ ریلی 6 سے 8 جنوری تک تھر پارکر میں منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تھر میں جیپ ریلی
ریس کے لیے 180 کلومیٹر کا ٹریک تیار کیا گیا ہے۔ جیپ ریلی میں انعامات اور رجسٹریشن کی مد میں ملنے والی رقم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔
ریس کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تیکنیکی انسپیکشن کل ہوگی۔
مزید پڑھیں: 18ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی، کثیر تعداد میں خواتین شرکت کریں گی
ریس کا آغاز 6 جنوری کو کوالیفائنگ راؤنڈ سے ہوگا۔ 7 جنوری کو اسٹاک کیٹیگری کی ریس ہوگی جبکہ 8 جنوری کو پری پیڈ کیٹیگری کی ریس ہوگی۔
ریلی کے علاوہ شائقین کی تفریح کے لیے اونٹوں کی دوڑ،گھڑ دوڑ، میراتھن ریس اور ملاکھڑا بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News