شاہین شاہ آفریدی نے پریکٹس کا آغاز کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد ری ہیب شروع کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے قومی مینز ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کے تحت اپنے ری ہیب کا کام آج سے دوبارہ شروع کردیا ہے۔
Update on Shaheen Afridi and Haris Rauf
Read details here ⤵️ https://t.co/7AUOM40yVm
Advertisement— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 2, 2023
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو اعلیٰ درجے کی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے۔ یہ اقدام طبی عملے کو شاہین کی فٹنس کی پیشرفت کا پتہ لگانے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اللہ نے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا، عامر
ترجمان پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ری ہیب کا عمل شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کرے گا۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی طلب کیا ہے۔
ٹیم کے طبی عملے کو دونوں بولرز کی فٹنس جانچنے کے لیے کہا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر دونوں کھلاڑیوں کے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ایک روزہ میچز کی سیریز 9 جنوری سے 13 جنوری تک کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
