
18 ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی، کثیر تعداد میں خواتین شرکت کریں گی
اسلام آباد: 18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کا آغاز 6 دسمبر سے ہورہا ہے۔
18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کا آغاز چھے دسمبر سے ہورہا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ مختلف ممالک سے سوار بھی شرکت کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے تعارفی تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا، ریلی بارہ دسمبر تک جاری رہے گی جب کہ ریلی میں اس مرتبہ کثیر تعداد میں خواتین بھی شرکت کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ 18 ویں چولستان کار ریلی سے پاکستان میں ٹورازم کی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
خواتین کار سواروں کا کہنا تھا کہ وہ ریلی میں شرکت کر کے باقی خواتین سواروں کو ہمت دینا چاہتی ہیں۔
ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سربراہ آغا علی عباس کا کہنا تھا کہ ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاکستان میں ٹورازم کا فروغ ہے۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان کا کہنا تھا کہ ریلی کے انعقاد سے ٹورازم کے ساتھ دور دراز کے علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News