چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ: دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست
چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں کھیلے جانے والے چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم ماریشیئس سے ہار گئی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب، رونالڈو اور میسی کے مقابلے کا ٹکٹ کئی ملین ڈالرز میں فروخت
پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے اپنا دوسرا میچ ماریشیئس کے خلاف کھیلا جس میں مخالف ٹیم نے دو گول کیے جبکہ پاکستانی ٹیم صرف ایک گول اسکور کر سکی۔
ماریشیئس کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے مقابلہ 1-2 سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں کوموروس کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ: قومی ٹیم نے پہلی کامیابی سمیٹ لی
پاکستانی ویمنز فٹ بال ٹیم اپنا تیسرا میچ 19 جنوری کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
